عالمی خبریں

افغان انڈیا تجارت مشکل سے دوچار

اگست 8, 2017 < 1 min

افغان انڈیا تجارت مشکل سے دوچار

Reading Time: < 1 minute

افغانستان اور انڈیا کے درمیان تجارت کے لیے فضائی راہداری کھلنے کے چند ہفتے بعد ہی پھلوں کے تاجر بڑے نقصان اور خسارے کی شکایتیں لیے سامنے آگئے۔ افغان تاجروں نے کہا ہے کہ خراب موسم، طویل طریقہ کار اور کارگو طیاروں کی کمی سے افغان انڈیا فضائی تجارت کو خسارے کا سودا بنا دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کابل ائرپورٹ پر افغان قومی ائرلائن کے کارگو طیارے کے بروقت نہ پہنچنے سے سینکڑوں ٹن تازہ پھل گل سڑ گئے، ان میں خوبانی اور خربوزے شامل تھے۔ تاجروں کے مطابق انہوں نے فلائٹ چارٹرڈ کرائی تھی مگر جہاز وقت پر نہ پہنچ سکا اور پھلوں کو ٹھنڈے اسٹورزمیں بھی منتقل نہ کیاگیا جس سے ان کو لاکھوں کا نقصان ہوا۔ افغان حکام کاکہنا ہے کہ زیادہ تر پھل اگلے روز بھیجے گئے تاہم متاثرہ تاجر غصے میں ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے بصورت دیگر ان کیلئے پھل انڈیا برآمد کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ تاجروں کے مطابق اس وقت بھی ایک سوبیس ٹن فروٹ بھارت برآمد کیلئے کابل ائرپورٹ میں پڑا ہوا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے