پانچ سو ٹیسٹ وکٹیں
کرکٹ کو پیدا کرنے والے ملک کے کسی کھلاڑی نے پہلی بار تاریخ رقم کر دی ہے _ انگلش گیند باز جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ سو وکٹیں حاصل کر لی ہیں، پانچ سو وکٹوں کا ہندسہ عبور کرنے والے وہ تیسرے فاسٹ باؤلر ہیں، ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے والش پانچ سو انیس اور آسٹریلیا کے میکگراتھ پانچ سو تریسٹھ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں_ جیمز اینڈرسن نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انجام دیا_ اسپنرز میں سے سری لنکا کے مرلی دھرن پانچ سو سے زائد وکٹیں حاصل کر چکے ہیں _ دیگر تمام کھلاڑی ریٹائرڈ ہو چکا ہیں_