لاہور کا صحافی کاغان میں لاپتہ
Reading Time: < 1 minuteلاہور سے اہلیہ اور بچے کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کاغان جانے والا صحافی لاپتہ ہو گیا ۔ مقامی پولیس دریائے کنہار کے ساتھ تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق مدثر محمود نارو اپنی اہلیہ کے ہمراہ کاغان چھٹیاں گزارنے آئے تھے اور ان کے ہمراہ چھ ماہ کا بچہ بھی ہے ۔ گزشتہ روز میاں بیوی معصوم بچے کے ہمراہ دریائے کنہار کے قریب گئے اور مدثر کھائی میں نیچے اتر گئے ۔
مدثر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے ہوٹل تک واپس رسائی حاصل کی مگر چوبیس گھنٹے گزرنے کے باجود مدثر کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مدثر کی اہلیہ کے بیان کی روشنی میں تلاش جاری ہے ۔
Array