حاجی عبدالوہاب انتقال کر گئے
Reading Time: < 1 minuteتبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب انتقال کر گئے ۔ ملک بھر کے مذہبی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر ان کے لواحقین اور حلقہ احباب سے تعزیت کی ہے اور اس کیلئے سپریم کورٹ سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیر اطلاعات فواد چودھری، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور خورشید شاہ نے بھی تبلیغی جماعت کے امیر کے انتقال پر تعزیت کے پیغامات جاری کئے ہیں ۔
Array