نواز کو شہباز سے ملاقات کی اجازت
Reading Time: < 1 minuteسابق وزیراعظم نواز شریف قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے کل ملاقات کریں گے، قومی احتساب بیورو نے اجازت دے دی ۔
نواز شریف کی جانب سے مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کیساتھ ملاقات کے لئے نیب ہیڈکوارٹر میں باضابطہ درخواست ہفتہ کے روز دی گئی تھی، نیب کے متعلقہ حکام نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد نواز شریف کو شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے لیے دی جانے والی درخواست منظور کرتے ہوئے پیر کے روز ملاقات کی اجازت دے دی ہے ۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر ہاؤس کو شہباز شریف کے لیے سب جیل قرار دیا گیا تھا جب کہ ملاقات بھی سب جیل قرار دیے جانے والے اپوزیشن لیڈر ہاؤس میں ہی ہوگی ۔
Array