وزیرستان میں وزیراعظم کو فوج نے بریفنگ دی
Reading Time: < 1 minuteوزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ شمالی وزیرستان پہنچ گئے ۔ وزیراعظم کو انسداد دہشتگردی آپریشن، سیکیورٹی صورتحال، بے گھرافراد کی بحالی سمیت دیگر سماجی و ترقیاتی منصوبوں پر فوج کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ شمالی وزیرستان کے تحصیل ہیڈکوارٹر میرانشاہ پہنچے جہاں وزیراعظم کو سیکورٹی صورتحال اور انسداد دہشتگردی آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ میجرجنرل آصف غفورکے مطابق وزیراعظم کو بے گھر افراد کی بحالی اور شمالی وزیرستان میں سماجی وترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا ۔
وزیراعظم دورہ شمالی وزیرستان میں غلام خان ٹرمینل اورپاک افغان سرحد پرباڑ لگانے کے عمل کا معائنہ بھی کریں گے ، اس کے علاوہ قبائلی جرگے سے بھی خطاب کریں گے ۔
یاد رہے کہ وزات عظمی سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم عمران خان کا شمالی وزیرستان کا پہلا دورہ ہے ۔