پاکستان24

اپوزیشن واپس اپنے کمرے میں مگر

نومبر 24, 2019 < 1 min

اپوزیشن واپس اپنے کمرے میں مگر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت مخالف تحریک کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کو اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں گی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے شروع کیے ہیں۔

اتوار کو مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی اور رہبر کمیٹی کو مزید فعال کرنے پر اتفاق کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت اور جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔

جمعیت کے ذرائع کے مطابق پارٹی سربراہ نے 26نومبر کو آل پارٹیز بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے مولانا فضل الرحمن کے اپوزیشن رھنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام نے حال ہی میں حکومت مخالف تحریک کے دوران اسلام آباد میں تیرہ دن دھرنا دیا تھا اور بعد ازاں چند بڑے شہروں میں شاہراؤں کو بند کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے