متفرق خبریں

ادریس خٹک کو بازیاب کرایا جائے، حاصل بزنجو

نومبر 25, 2019 < 1 min

ادریس خٹک کو بازیاب کرایا جائے، حاصل بزنجو

Reading Time: < 1 minute

نیشل پارٹی بلوچستان کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے اپنی جماعت کے صوبائی جنرل سیکریٹری ادریس خٹک کو بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ”ہماری جماعت کے صوبائی جنرل سیکریٹری ادریس خٹک کو تیرہ نومبر کو اغوا کیا گیا۔ ان کو صوابی انٹرچینج پر روکا گیا اور وہاں سے اغوا کیا گیا۔ ڈرائیور کو چھوڑ دیا گیا لیکن ادریس خٹک تاحال لاپتہ ہیں۔“

حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ ادریس خٹک نیشنل پارٹی کے علاؤہ ہیومن رائٹس کیلئے بھی کام کرتے رہے ہیں۔

”وہ ایک ذمہ دار اور سیاسی آدمی ہیں۔ اس کو اٹھانے کے مقاصد کیا ہیں بالکل سمجھ نہیں آ رہا۔ ابھی تک ایف آئی آر بھی نہیں کاٹی جا رہی۔“

نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ادریس خٹک کو جو بھی لے گئے ہیں ان تک دوائیاں پہنچا دی جائیں وہ شوگر کے مریض ہیں۔

بزنجو نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ نوٹس لے۔ جو پٹیشن ہم دائر کی ہے اس کے مطابق رہا کرایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ادریس خٹک کے اغوا کے بعد اداروں کی مزید بدنامی ہوگی۔

”جو ادارہ ان کو لے گیایے وہ آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ سیاسی لوگوں کو مجرموں کی طرح اٹھایا جاتا ہے۔ سادہ کپڑوں میں لوگ آئے اور ادریس خٹک کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔“

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے