متفرق خبریں

مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور

دسمبر 23, 2019 < 1 min

مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

پیر کو ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اورنگزیب کی مشتمل ڈویژن بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔

نیب کے پراسیکیوٹر تفتیش اور ملزم کو حراست میں رکھنے پر عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے اور کہا کہ مفتاح اسماعیل بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وہ ملزم کو پابند کر دیں گے کہ وہ تفتیشی افسر کو روزانہ فون کرے۔

عدالت نے مفتاح اسماعیل کو ضمانت پر رہا کرنے حکم دیتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے