احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کر لیا
Reading Time: < 1 minuteہاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو احتساب بیورو نے گرفتار کر لیا ہے۔
ان کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا۔
پیر کو نیب کے ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ احسن اقبال کو کل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ احسن اقبال کی گرفتاری حکومت کی انتقامی کارروائی ہے۔
Array