پاکستان متفرق خبریں

پٹرول مزید مہنگا،نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی

ستمبر 21, 2022 < 1 min

پٹرول مزید مہنگا،نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی

Reading Time: < 1 minute

حکومت نے بدھ کی شب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا،جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ اور مٹی کے تیل و لائٹ ڈیزل میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 8.30 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4.26 روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 245.43 روپے ہی برقرار ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گئی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹرہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج ہی سے کردیا گیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے