عالمی خبریں

جیل گیا تب بھی 2024 کا صدارتی انتخاب ضرور لڑوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

جولائی 29, 2023 < 1 min

جیل گیا تب بھی 2024 کا صدارتی انتخاب ضرور لڑوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ’انہیں کسی فوجداری تحقیقات کے نتیجے میں سزا ہو بھی گئی تو اس کے باوجود وہ 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے اپنی انتخابی مہم کو ختم نہیں کریں گے۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو خود پر لگنے والے متعدد الزامات پر بات کی، جبکہ ایک روز قبل استغاثہ نے ان کے خلاف خفیہ سرکاری دستاویزات کو اپنے پاس رکھنے کے مزید الزامات عائد کیے۔

ریڈیو میزبان جان فریڈرکس کے اس سوال پر کہ کیا سزا سنائے جانے سے ان کی مہم رک جائے گی؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر جواب دیا کہ ’بالکل نہیں۔ آئین میں ایسا کچھ نہیں ہے جو یہ کہتا ہو۔‘

77 سالہ سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’اور بائیں بازو کے بنیاد پرست پاگل بھی کہہ رہے ہیں کہ بالکل نہیں، یہ (مجھے) نہیں روکے گا۔‘
’یہ لوگ بیمار ہیں اور وہ جو کچھ کر رہے ہیں وہ بالکل بھیانک ہے۔‘

دو بار مواخذے کا سامنے کرنے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گذشتہ ماہ خفیہ دستاویزات کے مقدمے میں پہلی بار فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ ان پر وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد اعلٰی خفیہ جوہری اور دفاعی معلومات اپنے پاس رکھ کر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اپنے تین درجن سے زائد الزامات میں مزید اضافہ کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے