پاکستان

کوئی معافی نہیں مانگی، وہ مانگے جو غلطی کرتا ہے: عمران خان

اگست 8, 2024 3 min

کوئی معافی نہیں مانگی، وہ مانگے جو غلطی کرتا ہے: عمران خان

Reading Time: 3 minutes

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی غیر مشروط معافی نہیں مانگی ہے.

جمعرات کو عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ میڈیا میں ایسا تاثر گیا ہے کہ میں نے کوئی معافی مانگ لی ہے، معافی وہ مانگتا ہے جو کوئی غلطی کرتا ہے.

میں نے کوئی غیر مشروط معافی نہیں مانگی ہے.
میں 12 ماہ سے کہہ رہا ہوں سی سی ٹی وی فٹیجز نکالی جائیں

ثبوت چھپانا جرم ہے ثبوت اپ کے پاس پڑے ہوئے ہیں

اگر میرا کوئی ادمی سی سی ٹی وی فٹیجز میں آیا میں معافی مانگ لوں گا

میں صرف پاکستان کے لیے بات کرنے کو کہہ رہا ہوں

مجھے جیل میں جتنی دیر رکھنا ہے رکھ لیں میں ڈیل کرنے کو تیار نہیں

ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو

میرا کوئی پیسہ باہر نہیں پڑا نہ کوئی جائیداد

میں نے سارے کیسز لڑے ہیں مزید بھی لڑوں گا

مجھ پر کیسز مجھ پر اور میری اہلیہ پر کیسز کرنے کا مقصد پی ٹی ائی کو توڑنا تھا

میں کیا پاگل ہوں اپنے لوگوں کو فوج پر حملہ کرنے کا کہوں

میرے خلاف ایک توشہ کھانا میں چار کیسز بنائے گئے ہیں

استغاثہ نے اپنی شہادتیں عدالت کے سامنے پیش کی اور ان کو ریکارڈ کروایا اپ اپ نے اپنی طرف سے کوئی گواہ پیش نہیں کیا جو اپ کی بے گناہی کو ثابت کر سکے صحافی کا سوال

میرے حق میں گواہ ائیں گے گواہوں کا نام وقت سے پہلے لیا تو ان کے پیچھے ویگو ڈالا لگ جائے گا

میرے کیسز کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا مجھ سے جب 342 کا بیان لیا گیا اس کے بعد بات کرنے کاموقع ہی نہیں دیا گیا

سانحہ نو مئی کی تمام فٹیجز ان ریکارڈ موجود ہیں ریگولر میڈیا نے اس کو لائیو دکھایا اپ کے لوگ کہتے رہے کہ فوج نے ریڈ لائن کراس کرلی اج ہم اپ کی ریڈ لائن کراس کریں گے،ہے ہی نہیں اپ کے لوگ سوشل میڈیا پر فوٹیجز چڑھا کر پراؤڈ فیل کر رہے تھے،صحافی کا سوال

9 مئی کے واقعات میں پی ٹی ائی کے لوگ نہیں تھے

اگ لگانے والے ہمارے لوگ نہیں کوئی اور لوگ ہیں جنہیں میں جانتا ہوں

ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا گیا بے نظیر بٹو شہید ہوئی نواز شریف کو اقتدار سے نکالا گیا لیکن ان جماعتوں نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاجی کال نہیں دی اپ نے کیوں دی صحافی کا سوال

پرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے میں نے سب کو پرامن احتجاج کا کہا تھا

میں نے کہا تھا جب مجھے پکڑیں تو اپ نے جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کرنا ہے

ظاہر ہے ہمیں جہاں سے مسئلہ ہوگا وہیں احتجاج کریں گے یہ ہمارا ائینی حق ہے

ہمارے پرامن احتجاج پر ہمیں دہشت گرد بنا دیا گیا

آپ کے خلاف جتنے بھی کیسز کے فیصلے ہوئے اپ کو عدالتوں سے ریلیف مل گیا اب اپ کے اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین ایک ہی ایشو ہے وہ نو مئی کا ہے وہ بھی اپنے موقف پہ قائم ہے اپ بھی اپنے موقع پہ قائم ہیں کوئی تیسرا راستہ بتائیں تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جائے صحافی کا سوال

میں بھی چاہتا ہوں امن ہو ملک میں استحکام ہو نو مئی پر ایک ہی راستہ ہے ہمیں انصاف دیا جائے

نون لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کہہ رہے ہیں کہ اپ سے بات کرنے کا وقت ختم ہو چکا ہے صحافی کا سوال

میرے پاس بہت وقت ہے وقت ان کے لیے ختم ہو رہا ہے

ان بے وقوفوں کو سمجھ نہیں ارہی اس حکومت کے پاس دو ماہ سے زائد کا وقت نہیں ہے

دو ماہ میں اس حکومت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے ملک میں بنگلہ دیش سے برے حالات ہیں،

اسی لیے کہہ رہا ہوں ان کے نام ای سی ایل پر ڈالے جائیں

حکومت میں شامل لوگ کہہ رہے ہیں کہ اپ اس لیے معافی کی طرف جا رہے ہیں کیونکہ اپ کو پتہ ہے کہ اپ کا ٹرائل اب ملٹری کورٹس میں ہونا ہے صحافی کا سوال

ان ریلوں کٹوں کا ایک ہی مقصد ہے فوج کے ذریعے پی ٹی ائی کو ختم کیا جائے اور یہ بچ جائے لیکن یہ نہیں بچیں گے

میرے خلاف یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے کہ میں کوئی ڈیل کروں لیکن میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا

میرے خلاف جتنے مقدمات بنانے ہیں بنا لیں جتنا جیل میں رکھنا ہے رکھ لیں

ملک میں اگر عبوری سیٹ اپ قائم کیا جائے اور اس کے تحت الیکشن کروائے جائے کیا اپ کو وہ الیکشن قبول ہوں گے صحافی کا سوال

چیف الیکشن کمشنر سب سے بڑا فراڈیہ ہے اس نے پہلے بھی فراڈ الیکشن کروائے

ضمنی الیکشن میں بھی انہوں نے پہلے ہی ڈبے بھر دیے کسی کو دیکھنے تک نہیں دیا مرضی کے رزلٹ جاری کیے

موجودہ حکومت کے زیر انتظام بننے والے عبوری سیٹ اپ اور اس چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں کوئی بھی انتخابات ہوئے ہم الیکشن کو تسلیم نہیں کریں گے

آپ نے موجودہ ارمی چیف کو پیغامات بھجوائے کہ اپ نیوٹرل ہو جائیں صحافی کا سوال

میں نے ارمی چیف کو صرف غیر سیاسی ہونے کا کہا تھا کہ ائین کی حدود میں رہیں

میں نے نیوٹرل کا نہیں کہا تھا نیوٹرل تو صرف جانور ہوتا ہے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے