گیس دھماکے میں زخمی سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی جانبر نہ ہو سکے
کوہاٹ میں مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی گھر پر گیس دھماکے سے جانبر نہ ہو سکے۔
جمعے کو عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کھارہاں کے ہسپتال میں وفات پا گئے۔
عباس آفریدی گزشتہ شام اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوہاٹ کے حجرہ عظیم باغ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک گیس لیکج کا دھماکہ ہوا۔
گیس دھماکے میں عباس آفریدی اور ان کے دیگر تین ساتھی دلنواز ، جاوید آفریدی اور ندیم سمیت زخمی ہوگئے تھے۔
عباس آفریدی کو کھارہاں کے برن ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔