ڈرون حملوں کا بدلہ، روس کی یوکرین پر شدید بمباری
روس کے یوکرین پر بڑے فضائی حملے نے تین سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی امیدوں کو دھندلا دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایسویس ایٹڈ پریس کے مطابق روس نے یوکرین پر رات کو بڑے پیمانے پر فضا سے بمباری کی ہے۔
حملے نے اس امید کو مزید کم کر دیا کہ متحارب فریق کسی بھی وقت امن معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں جبکہ یوکرین نے روس کے اندر دور تک فوجی ہوائی اڈوں پر حیرت انگیز ڈرون حملے کے ذریعے ماسکو اور صدر پوتن کو دُنیا بھر میں شرمندہ کیا تھا۔
یوکرینی حکام نے جمعے کو بتایا کہ روس کا یہ بڑا حملہ گزشتہ تین سالہ جنگ کی شدید ترین کارروائیوں میں سے ایک تھا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا، جس میں یوکرین کے چھ علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ان حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور تقریباً 50 دیگر زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں دارالحکومت کیئف میں ہنگامی سروس کے تین اہلکار اور شخص جسے شمال مغربی شہر میں اپارٹمنٹ کی عمارت کے ملبے سے نکالا گیا تھا۔