پاکستان

بجٹ میں آن لائن شاپنگ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز

جون 11, 2025

بجٹ میں آن لائن شاپنگ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز

پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2025-26 کا سالانہ بجٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین شور شرابہ کرتے رہے اور شدید نعرے بازی کی۔
بجٹ کا تحمینہ 17,600 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں (ایک سے 22 گریڈ) 10 فیصد اضافے اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 12 لاکھ تک سالانہ تنخواہ لینے والے ملازمین پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرکے 5 سے ایک فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ 12 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ لینے والوں پر ٹیکس 30 ہزار سے کم کرکے 6 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔
جو لوگ 22 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لیتے ہیں اُن کے لیے کم سے کم ٹیکس کی شرح 15 فیصد کے بجائے 11 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اسی طرح زیادہ تنخواہیں حاصل کرنے والوں کے لیے بھی ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے سالانہ تک تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کر کے 23 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ نان فائلر گاڑی، جائیداد نہیں خرید سکیں گے، بینک اکاؤنٹ نہیں کھلے گا۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ انکم ٹیکس کے حوالے سے ایک نیا کلاسفیکیشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں فائلر اور نان فائلر کے فرق کا خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اپنے گوشوارے اور اپنی ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع کروائیں گے صرف وہی بڑے مالیاتی لین دین کر سکیں گے جن میں گاڑیوں اور غیر منقولہ جائیدار کی خریداری، سکیورٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری اور بعض بینک اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت جیسی چیزیں شامل ہیں۔

آن لائن شاپنگ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز

وفاقی بجٹ میں آن لائن شاپنگ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس
لگانے کی تجویز ہے۔
وزیر خزنہ نے بتایا کہ آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس کی تیزی سے ترقی نے ٹیکس قوانین کی پاسداری کرنے والے روایتی کاروباروں کے لیے مشکلات پیدا کردی ہیں۔
معیاری مسابقتی فضا پیدا کرنے اور ٹیکس قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ ای کامرس پیلٹ فارمز کی طرف سے ترسیل کرنے والے کوریئر اور لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے والے ادارے 18 فیصد کی شرح سے ان پلیٹ فارمز سے سیلز ٹیکس وصول کرکے جمع کرائیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے