متفرق خبریں

افغانستان سے واپس جانے والے امریکی فوجی نے تین بیٹیاں قتل کر دیں

جون 11, 2025

افغانستان سے واپس جانے والے امریکی فوجی نے تین بیٹیاں قتل کر دیں

امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ انہوں نے ریاست واشنگٹن کی ایک دور افتادہ الپائن جھیل کے قریب اپنی تین بیٹیوں کی موت میں مطلوب ایک سابق فوجی ٹریوس ڈیکر کا سراغ لگایا ہے۔

پہاڑی علاقوں میں پیدل سفر کرنے والوں (ٹریکرز) کی طرف سے اطلاع ملنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچنے کی کوشش کی گئی۔

ٹریکرز نے بتایا کہ انہوں نے ایک اکیلا شخص دیکھا جو موسمی حالات کے لیے تیار نہیں تھا۔

چیلان کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے منگل کو ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ٹریکنگ ٹیموں نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے کولچک جھیل کے قریب سرچ کے دوران ایک ہائیکر کو دیکھا مگر وہ چھپ گیا۔

فوجی ٹریوس ڈیکر نے افغانستان میں خدمات انجام دی تھیں اور امریکہ واپسی پر ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہوا۔

اُن کی اہلیہ نے اس حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کی تاکہ بچوں کی حفاظت کی جا سکے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے