کھیل

آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا

جون 13, 2025

آسٹریلیا کو شکست، جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے.

آسٹریلیا کی جانب سے جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا.

انگلینڈ میں لارڈز کے میدان پر جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھیلتے کی دعوت دی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 212 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جبکہ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 138 رنز ہی بنا سکی۔

آسٹریلوی ٹیم کی دوسری اننگز بھی متاثر کُن نہ رہی اور 134 پر اُس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

تاہم آخری دو وکٹوں پر سکور 207 تک پہنچا دیا گیا.

اس طرح آسٹریلیا کو 281 رنز کی سبقت حاصل ہوئی اور جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لیے ایک مشکل ہدف کا سامنا ہے۔

مگر کپتان تمبا بیوما کی ایڈن ملکرم کے ساتھ شراکت نے میچ کو اپنی ٹیم کے لیے آسان بنا دیا ہے.

جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔ میچ جیتنے کے لیے اب 69 رنز درکار ہیں اور 8 وکٹیں باقی ہیں۔

ایڈن ملکرم نے شاندار سینچری سکور کی ہے۔ وہ 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

کپتان بیوما نے بھی نصف سینچری سکور کر لی ہے۔ وہ 65 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے