عالمی خبریں

ایرانی بیلسٹک میزائلوں سے حملے کے بعد اسرائیلی شہروں میں دھماکے

جون 13, 2025

ایرانی بیلسٹک میزائلوں سے حملے کے بعد اسرائیلی شہروں میں دھماکے

اسرائیل میں موجود اے ایف پی کے صحافیوں نے ملک کے دو شہروں میں دھماکوں کی خبر دی ہے۔

ایک صحافی نے کہا کہ تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور دھویں کے بادل اُٹھتے دکھائی دیے ہیں۔

اے ایف پی سے منسلک ایک اور صحافی نے کہا ہے کہ یروشلم یا القدس میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ’درجنوں ایرانی بیلسٹک میزائل‘ اسرائیل کی طرف راستے میں ہیں۔

ادھر ایران کے سرکاری میڈیا نے دو اسرائیلی لڑاکا طیارے مار گرائے جانے کی خبر دی ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے رپورٹ کیا ہے کہ ملکی افواج نے بڑے حملے کے دوران اسرائیل کے دو جیٹ فائٹرز مار گرائے ہیں تاہم اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

اے ایف پی کے صحافیوں کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو یروشلم میں فضائی حملے کے سائرن بجائے گئے اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایران سے داغے گئے میزائلوں کا سراغ لگایا ہے۔

’تھوڑی دیر پہلے ایران کی طرف سے ریاست اسرائیل کی طرف میزائلوں کی نشاندہی کے بعد اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بجنے لگے،‘ فوج نے ایک بیان میں کہا، اے ایف پی کے صحافیوں نے یروشلم کے اوپر دھماکوں کی رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا، جیسا کہ ماضی میں حملوں کے دوران سنا گیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے