عالمی خبریں

اسرائیل پر داغے ایرانی میزائلوں کو مشرق وسطیٰ کے امریکی دفاعی نظام نے روکا، عہدیدار

جون 14, 2025

اسرائیل پر داغے ایرانی میزائلوں کو مشرق وسطیٰ کے امریکی دفاعی نظام نے روکا، عہدیدار

امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں کو مار گرانے میں امریکہ کے فضائی دفاعی نظام اور نیوی سے مدد لی گئی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے زمینی پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایئر ڈیفنس سسٹم تعینات ہیں جو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایران کی جانب سے جمعے کی رات اسرائیل پر جوابی فضائی حملہ کیا گیا جس کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بجائے گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق دھماکوں کی آوازیں پورے یروشلم میں سُنی گئیں، جس کے بعد اسرائیلی ٹی وی چینلز نے بظاہر میزائل حملے کے بعد تل ابیب میں دُھوئیں کے بادل اُٹھتے ہوئے دکھائے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ’ملک پر درجنوں میزائل داغے گئے‘ جس کے بعد ملک بھر کے رہائشیوں کو بم پناہ گاہوں میں جانے کا حکم دے دیا گیا۔

اس سے قبل جمعرات کی شب اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملوں میں ملک کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور کم از کم دو اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو ہلاک کر دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے