عالمی خبریں

امریکی ریاست منیسوٹا میں ٹارگٹ کلنگز، خاتون قانون ساز شوہر سمیت ہلاک

جون 14, 2025

امریکی ریاست منیسوٹا میں ٹارگٹ کلنگز، خاتون قانون ساز شوہر سمیت ہلاک

امریکہ کی ریاست مینیسوٹا کی ایک قانون ساز اور اس کے شوہر کو سنیچر کی صبح ان کے گھر میں کسی نے پولیس افسر کا روپ دھار کر گولی مار کر ہلاک کر دیا اور ایک دوسرے قانون ساز اور ان کی اہلیہ کو زخمی کر دیا گیا.

گورنر ٹم والز نے واقعے کو ’ہدف بنا کر سیاسی تشدد‘ قرار دیا ہے۔

ہاؤس کی سابق سپیکر میلیسا ہارٹ مین اور ان کے شریک حیات کو ان کے بروکلین پارک کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔
حکام نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دوسرے قانون ساز اور ان کی اہلیہ کو چمپلن میں متعدد گولیاں ماری گئیں۔
حکام فائرنگ کے گھنٹوں بعد بھی مشتبہ شخص کی تلاش میں سرگرم ہیں۔

گورنر والز نے سنیچر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ہم سب کو، مینیسوٹا اور پورے ملک میں، ہر طرح کے سیاسی تشدد کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔ اس کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا۔‘

زخمی قانون ساز کی شناخت ریاستی سینیٹر جان ہوفمین کے طور پر ہوئی ہے، جو ایک ڈیموکریٹ ہیں، وہ پہلی بار 2012 میں منتخب ہوئے تھے۔

اس سے قبل وہ انوکا ہینپین سکول بورڈ کے وائس چیئر کے طور پر کام کر چکے ہیں، جو مینیسوٹا کے سب سے بڑے سکول ڈسٹرکٹ کا انتظام سنبھالتا ہے۔

ہوفمین شادی شدہ اور اس کی ایک بیٹی ہے اور وہ منیاپولس کے شمال میں ایک ضلع کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے