متفرق خبریں

انڈیا میں ہیلی کاپٹر گرنے سےپائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک

جون 15, 2025

انڈیا میں ہیلی کاپٹر گرنے سےپائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک

انڈیا کی خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ شمالی ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں اتوار کو ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں چھ افراد سوار تھے۔

اے این آئی نے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست کے گوری کنڈ علاقے میں ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا تھا۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف)، مقامی انتظامیہ اور دیگر بچاؤ ٹیمیں، ریسکیو کے کاموں میں مصروف ہیں۔

انڈیا ٹوڈے ٹی وی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔

ہیلی کاپٹر میں سوار چھ افراد کو پائلٹ مقامی مندر کی زیارت کے لیے لے کر جا رہا تھا جو دھند میں جنگلات سے گھرے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے