متفرق خبریں

اسرائیل کی ’ہنگامی مدد‘ کے لیے برطانیہ کے ’ملٹری اثاثے‘ مشرق وسطیٰ منتقل

جون 15, 2025

اسرائیل کی ’ہنگامی مدد‘ کے لیے برطانیہ کے ’ملٹری اثاثے‘ مشرق وسطیٰ منتقل

اسرائیل کے تہران پر حملے اور ایران کی جوابی کارروائی جاری ہے اور اس دوران برطانیہ بھی مشرق وسطیٰ میں ’ہنگامی مدد‘ کو آیا ہے۔

‏خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران برطانیہ مشرق وسطی میں ’ملٹری اثاثے‘ منتقل کر رہا ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم کیر سٹارمر نے سنیچر کو G7 اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا کے لیے روانہ ہوتے ہوئے اس کی بات کی تصدیق کی۔

کیر سٹارمر نے اپنے جہاز میں ساتھ سفر کرنے والے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’ہم اثاثوں کو خطے میں منتقل کر رہے ہیں، بشمول جیٹ فائٹرز، اور یہ ہنگامی مدد کے لیے ہے۔‘

دوسری جانب روس کے صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ صدر پوتن اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں مشرق وسطیٰ اور یوکرین جنگ پر بات ہوئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے