جاپان میں 8 خواتین سمیت نو افراد کے ”ٹوئٹر کلر“ کو پھانسی
جاپان میں ”ٹوئٹر کلر“ کو پھانسی دے کر موت کی نیند سلا دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق جس شخص کو پھانسی دی وہ 9 افراد کو قتل کرنے اور ان کے ٹکڑے کرنے کا مجرم پایا گیا تھا۔
قتل کیے گئے افراد سے مجرم نے سوشل میڈیا پر رابطہ کیا تھا۔
یہ جاپان میں تقریباً تین سالوں میں سزائے موت دینے کا پہلا استعمال ہے۔
تاکاہیرو شیراشی نامی مجرم کو جمعے کے روز پھانسی دی گئی۔
مجرم کو ٹوکیو کے قریب کاناگاوا میں واقع زاما شہر میں اپنے اپارٹمنٹ میں 2017 میں آٹھ خواتین اور ایک مرد کے قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
اسے "Twitter قاتل” کا نام دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے متاثرین سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے رابطہ کیا تھا، جسے اب X کے نام سے جانا جاتا ہے۔
شیراشی نے ان لوگوں تک پہنچنے اور مدد کرنے کی پیشکش کرنے کے بعد اُن کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
اُس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن لوگوں کو قتل کیا جو خودکشی کا سوچ رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مجرم نے اپنے نو متاثرین کی لاشوں کے ٹکڑے اپنے چھوٹے سے اپارٹمنٹ کے آس پاس کولروں میں چھپا رکھے تھے۔
وزیر انصاف کیسوکے سوزوکی، جنہوں نے شیراشی کو پھانسی دینے کے حکمنامے پر دستخط کیے، کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیس کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا، مجرم کے جرائم کے لیے “انتہائی خود غرضانہ” مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے، جس نے "معاشرے کو شدید صدمے اور خوف و ہراس سے دوچار کیا۔