عالمی خبریں

فرانس میں ریکارڈ ہیٹ ویو، پیرس میں گرم ترین موسم کا ریڈ الرٹ جاری

جون 30, 2025

فرانس میں ریکارڈ ہیٹ ویو، پیرس میں گرم ترین موسم کا ریڈ الرٹ جاری

فرانس کی قومی موسمیاتی ایجنسی نے پیرس میں ریکارڈ ہیٹ ویو کا انتباہ جاری کرتے ہوئے 15 محکموں کو ریڈ الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کے لیے سب سے زیادہ موسمی انتباہ جاری کیا گیا ہے جب درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس وقت براعظم یورپ کے متعدد ممالک شدید گرم موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ اٹلی، سپین اور فرانس ہیٹ ویو سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

موسمیاتی محکمے ’میٹیو فرانس‘ نے کہا ہے کہ پیرس اور 15 دیگر محکمے ریڈ الرٹ کی سطح تک جائیں گے، یہ انتباہ آخری بار اگست 2023 میں درجہ حرارت کی شدت کی وجہ سے جاری کیا گیا تھا۔

محکمے نے کہا کہ 68 دیگر محکمے اورنج یا زرد نشان پر رہیں گے، جو دوسری سب سے زیادہ الرٹ کی سطح ہے۔

میٹیو فرانس کے مطابق گرمی کی لہر کو اس کی ’مدت، جغرافیائی حد اور شدت‘ کی وجہ سے محکموں کو خاص طور پر چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

اس نے مزید کہا کہ پیرس کے علاقے میں گرمی کی لہر ’منگل اور منگل سے بدھ کی رات‘ تک بہت شدید ہو گی۔

میٹیو فرانس نے کہا کہ ریڈ الرٹ والے کچھ علاقوں میں منگل کو درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس تک رہنے کی توقع ہے۔

پیرس کے ارد گرد بدھ کی شام درجہ حرارت کم ہو جائے گا۔ بحیرہ روم کے گرد علاقے میں گرم موسم کی شدت برقرار ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے