برطانیہ میں 92 سالہ شخص کو 60 برس قبل کیے ریپ پر سزا
ایک 92 سالہ برطانوی شخص کو پیر کے روز تقریباً 60 سال قبل ہونے والے ریپ اور قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ برطانیہ کے سب سے طویل عرصے سے چل رہے ’سردخانے میں پڑے مقدمات‘ میں سے ایک ہے۔
رائلینڈ ہیڈلی کو برطانیہ کی ایک عدالت نے جون 1967 میں جنوب مغربی انگلینڈ کے شہر برسٹل میں اس کے گھر میں گھسنے کے بعد 75 سالہ لوئیزا ڈن کو ریپ کرنے اور قتل کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔
جرم کے وقت اس کی عمر 34 برس تھی۔