چھ ماہ میں 20 ہزار، سمندر کے راستے برطانیہ پہنچنے والوں کا نیا ریکارڈ
رواں سال یکم جنوری سے اب تک تقریباً 20,000 تارکینِ وطن براعظم یورپ میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کر چکے ہیں۔
یہ ایک سال کے پہلے چھ مہینوں میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
برطانیہ کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 19,982 نے سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر یہ خطرناک سفر کیا۔
سنہ 2024 میں قائم کیے گئے 13,489 کے پچھلے ریکارڈ کو رواں سال آنے والوں نے توڑ دیا ہے۔
تارکین وطن نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر پر دباؤ کو مزید بڑھا دیا ہے کہ وہ اس سلسلے کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کریں۔
سٹارمر نے گزشتہ سال منتخب ہونے پر تارکین وطن کی بڑھتی تعداد سے نمٹنے کا وعدہ کیا تھا۔