پاکستان

بلاسفیمی بزنس، عبداللہ شاہ قتل کیس کے تفتیشی ایس ایس پی عدالت طلب

جولائی 2, 2025

بلاسفیمی بزنس، عبداللہ شاہ قتل کیس کے تفتیشی ایس ایس پی عدالت طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے بلاسفیمی کے مقدمے میں نامزد مقتول عبداللہ شاہ کے کیس کی فائل کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بلاسفیمی بزنس گروپ کو بے نقاب کرنے کی کوشش کے سلسلے میں کمیشن بنانے کی استدعا والی درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز اسحاق نے پولیس کے ایس ایس پی کو طلب کیا۔

عدالتی حکمنامے میں عبداللہ شاہ قتل کیس اور مقتول کے والد کے خلاف شروع کی گئی 295C کی انکوائری پر بھی سوالات اُٹھائے گئے۔

عدالت نے پوچھا کہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر مدثر شاہ نے جب مقتول کے والد کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تو اُس کا نتیجہ کیوں نہ نکلا؟

عدالت میں وکلا نے پولیس کی تفتیش میں مقتول عبداللہ شاہ کی لاش کے ملنے والے علاقے میں وکیل راؤ عبدالرحیم کے فون نمبر کی موجودگی کا بھی ذکر کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے