آرسنل فٹبال کلب کے سابق کھلاڑی پر ریپ اور جنسی حملوں کے الزامات عائد
برطانیہ کی پولیس نے کہا ہے کہ آرسنل فٹبال کلب کے سابق کھلاڑی تھامس پارٹے پر تین خواتین کی شکایات کے بعد عصمت دری کے حملوں پانچ اور جنسی زیادتی کا ایک الزام عائد کیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس فورس نے ایک بیان میں کہا کہ افریقی ملک گھانا کے 32 سالہ انٹرنیشنل کھلاڑی کے خلاف الزامات کا تعلق مبینہ جرائم سے ہے جو 2021 اور 2022 کے درمیان کیے گئے تھے اور "تفتیش کاروں کی جانب سے فروری 2022 میں شروع ہونے والی تحقیقات کے بعد سامنے آئے تھے۔