پاکستان

پاکستان میں اتوار سے شدید بارشوں اور سیلاب کا انتباہ

جولائی 4, 2025

پاکستان میں اتوار سے شدید بارشوں اور سیلاب کا انتباہ

پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں 6 جولائی سے 10 جولائی کے درمیان مزید مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیش گوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے شہروں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت اسلام آباد میں مزید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

سوات، چترال، پشاور، مردان اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے اپنی تازہ ترین ایڈوائزری میں کہا کہ بارشوں اور دیگر عوامل کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب، ندیوں اور نہروں کے بہہ جانے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

اتھارٹی کے مطابق شمالی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے