متفرق خبریں

برطانوی جیٹ فائٹر ایف-35 انڈیا میں مذاق بن گیا، ہزاروں سیاح دیکھنے اُمڈ آئے

جولائی 5, 2025

برطانوی جیٹ فائٹر ایف-35 انڈیا میں مذاق بن گیا، ہزاروں سیاح دیکھنے اُمڈ آئے

دُنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کے لیے ایک برطانوی جیٹ فائٹر ایف-35 اُس وقت تفریح کا سامان اور انٹرٹینمنٹ کی خبر بن گیا جب اُس نے انڈیا میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اور پھر وہاں سے اُڑ نہ سکا۔

نیو یارک ٹائمز نے اس پر سُرخی جمائی کہ برطانیہ کا جیٹ فائٹر ایف-35 کی بغیر منصوبہ بندی کے چھٹیاں گزارنے انڈیا آیا اور اب وہاں کے مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے تفریح بنا ہوا ہے۔

سی سی این اور دیگر عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی اس پر خصوصی رپورٹس نشر کی ہیں۔

انڈیا کی ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے چھ اہلکار ہمہ وقت یعنی 24 گھنٹے اس 11 کروڑ ڈالر مالیت کے جنگی طیارے کی حفاظت پر معمور ہیں۔

14 جون کو برطانوی جنگی طیارہ ’ایف 35 بی‘ ریاست کیرالہ کے ترواننتپورم ایئرپورٹ پر اُترا تھا۔

یہ طیارہ بحر ہند میں برطانوی بیڑے سے اُڑا تھا اور فضا میں تھا جب خراب موسم کی زد میں آنے کے بعد اس کا رُخ ریاست کیرالہ کے ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

تین ہفتے گزرنے کے باوجود یہ طیارہ رائل نیوی کے فلیگ شپ کیریئر ’ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز‘ پر واپس نہیں جا سکا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ترواننتپورم ایئرپورٹ پر موجود اس طیارے کو برطانیہ سے آئے تکنیکی ماہرین بھی ٹھیک کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

حکام کے مطابق اگر تکنیکی خرابی دور نہیں ہوتی اور طیارہ پرواز کے قابل نہیں ہو پاتا تو اسے کسی بڑے کارگو کیریئر جیسا کہ C-17 گلوب ماسٹر ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ میں رکھ کر واپس لے جایا جا سکتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے