کراچی کی منہدم عمارت میں ہلاکتیں بڑھ کر 25 ہو گئیں، 8 تاحال لاپتہ
پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 25 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جن میں 9 خواتین اور 14 مرد شامل ہیں۔
دو دنوں سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ پانچ منزلہ عمارت کے ملبے پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں.
جدید ہیومن باڈی ڈکٹیکٹر کی مدد سے ملبے کی سرچ اینڈ سکریننگ بھی کی جارہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ مزید 8 افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ہے۔
جمعے کی دوپہر منہدم ہونے والی عمارت میں متعدد فلیٹس تھے جہاں کئی خاندان رہائش پذیر تھے۔