آکاش دیپ کی 10 وکٹیں، انڈیا کی ایجبسٹن میں تاریخی فتح
شبمن گل کی قیادت میں انڈیا نے برمنگھم میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 336 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی ہے۔
ایجبسٹن گراؤنڈ پر یہ انڈیا کی پہلی فتح ہے۔
انڈیا اس سے پہلے اس میدان پر کبھی نہیں جیت سکا تھا۔ آکاش دیپ کی 6 وکٹوں کے زور پر انڈیا سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب رہا۔
آکاش دیپ نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔