سری دیوی بھی چلی گئی
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری اور معصوم چہرے کی وجہ سے دہائیوں تک راج کرنے والی سری دیوی انتقال کر گئی ہیں _
خاندان کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے موجود تھی جہاں ان کو دل کا دورہ پڑا، ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں _
سری دیوی ڈیجیٹل سینما کے ظہور سے پہلے وی سی آر کے دور کے آخری بڑی ہیروئن مانی جاتی تھیں _ ان کی عمر 54 برس تھی _
Array