پاکستان پاکستان24

سہولت کاروں کو حساب دینا پڑے گا، چیف جسٹس

مارچ 19, 2018 2 min

سہولت کاروں کو حساب دینا پڑے گا، چیف جسٹس

Reading Time: 2 minutes

نقیب محسود قتل ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ راؤ انوار کے سہولت کاروں (چھپانے والوں) کو حساب دینا پڑے گا، راؤ انوار کو تحفظ صرف عدالت دے سکتی ہے  _

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی _ پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق سندھ پولیس کے سربراہ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ کراچی ائرپورٹ سے راؤ انوار کو رخصت کرنے والوں کی فوٹیج پر آج بریفنگ دینے کی تیاری ہے _ چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیڑھ بجے چیمبر میں بریفنگ لیں گے، ائرپورٹ سیکورٹی فورس کے سربراہ ریکارڈ کے ساتھ آئیں، کراچی ائرپورٹ پر کن لوگوں نے راؤ انوار کو سہولت فراہم کی، بورڈنگ پاس کس نے جاری کیا _

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک مرتبہ پھر راؤ انواز کو تحفظ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار عدالت آ جائے تو تحفظ مل جائے گا _ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ راؤ انوار کے سہولت کاروں کا پتہ چلے تو ان کا بھی احتساب ہو گا، سب کو یہ بتانا چاہتے ہیں _

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق آئی جی سندھ کو آج ڈیڑھ بجے سی سی ٹی وی فوٹیج پر ان کیمرہ بریفنگ کی ہدایت کی گئی ہے _

گورنر سٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ راؤ انوار کے دو بینک اکاؤنٹس تھے دونوں منجمد کر دیے گئے ہیں ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ تنخواہ بینک اکاؤنٹ میں ہی جارہی ہے؟ جس پر گورنر سٹیٹ بینک نے بتا یا کہ جی سیلری بینک اکاؤنٹ میں ہی آرہی ہے مگر نکلوائی نہیں جا سکتی۔

چیف جسٹس کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے نمائندے سے پوچھا کہ کیا راو انوار کے کیے بحریہ ٹاون کا ائرکرافٹ استعمال نہیں ہوا؟ کیاملک ریاض کی طرف سے بیان حلفی آیا۔جس کے جواب میں نمائندے نے بتایا کہ ملک ریاض کابیان حلفی جمع کروا دیا ہے ۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ راوانوار کو ائرپورٹ پر کس نے سہولت دی؟ ائرپورٹ پر راو انوار کو کس نے پاس ایشو کیے ۔ جس کے جواب میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ پاس جاری کئے گئے، اسلام آباد ائر پورٹ پر بھی امارات ائر لائن کی فلائٹ کا بورڈنگ پاس جاری کیا گیا ۔

ذرائع  کے مطابق راو انوار کی گرفتاری سے متعلق ان چیمبر بریفنگ کے پہلے سیشن کے دوران آئی جی سندھ نے  بریفنگ دی، ایف آئی اے اور ائر پورٹ حکام نے شرکت کی، بریفنگ میں ائر پورٹ پر راو انوار کو سہولت دینے والوں پر بھی بات کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کو ساڑھے سات بجے دوبارہ بریفنگ دی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ان کمیرا بریفنگ کے لیے چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا، بورڈنگ پاس جاری کرنے والے افسروں کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ زرائع کے مطابق دوسرے سیشن میں راو انوار کو ائر پورٹ پر سہولت دینے والوں کا تعین کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے