فوجی ترجمان پھر بول پڑے
Reading Time: < 1 minuteڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا ہے کہ آپریشنز کے بعد علاقہ کو محفوظ بنانے کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، دیرپا امن اور تعمیر نو کا عمل جاری ہے _
قبائلی علاقوں کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارا گھر ہے، ملکر تسلسل کیساتھ حالات کو مکمل پرامن کر لیں گے، ہمیں اس وقت غیر یقینی پھیلانے والی دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا _
فوجی ترجمان کے مطابق فاٹا سیکرٹریٹ کے نمائندوں، تاجر رہنماؤں، فوجی اور سول حکام کے مابین ملاقات ہوگی، ملاقات میں حقیقی مسائل اور آگے بڑھنے کے امور پر بات کی جائے گی، قبائلی عوام کی معاشی بحالی اولین ترجیح ہے، فاٹا کو قومی دھارے میں لا کر ہی ترقی اور خوشحالی آ سکتی ہے _
واضح رہے کہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے گزشتہ تین دن سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر اپنے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے _