پاکستان24 متفرق خبریں

آئی ایس آئی خود سڑک کھول دے، عدالت

جون 22, 2018 < 1 min

آئی ایس آئی خود سڑک کھول دے، عدالت

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی سڑکوں  سے تجاوزات ختم کرنے کے کیس میں ہائی کورٹ نے آئی ایس آئی دفتر کے باہر سڑک ایک ہفتے میں کھولنے کا حکم دیا ہے ۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کے دوران کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے ۔ عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری دفاع کی بجائے جوائنٹ سیکریٹری وزارت دفاع محمد یونس عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے سیکرٹری دفاع کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، پاکستان ٹونٹی فور کے مطابق جسٹس صدیقی نے کہا کہ خود روڈ خالی کردیں ورنہ سی ڈی اے سے کراوں گا،جسٹس صدیقی نے وزاردت دفاع کے نمائندے سے پوچھا کہ کیا آئی ایس آئی کے پاس سڑک بند کرنے کی کوئی اجازت ہے،

دہشت گردی کی وجہ سے سی ڈی اے کی مشاورت سے سٹرک بند کی گئی تھی،نمائندہ وزارت دفاع

جسٹس صدیقی نے کہا کہ آپ کے پاس کسی قسم کی کوئی اجازت نہیں ہے، خود کہتے ہیں دہشت گردی ختم ہو چکی اب سڑک کیوں نہیں کھول رہے، اپنی حدود کے اندر بے شک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنالیں،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ یہ تاثر نہیں ہونا چاہئے کہ فوج یا حساس ادارے قانون کی پابندی نہیں کرتے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ تاثر بھی ختم ہونا چاہئے کہ حساس ادارے والوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں، قانون ہم سب کے لئے برابر ہے کوئی اس سے باہر نہیں،

عدالت نے سماعت 29 جون تک ملتوی کر دیا،

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے