پاکستان24 عالمی خبریں

سعودی عرب ثابت قدم پارٹنر ہے

نومبر 21, 2018 < 1 min

سعودی عرب ثابت قدم پارٹنر ہے

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی خاشقجی کے قتل کی عالمی مذمت کے باوجود ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے رشتوں کا دفاع کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی مملکت ‘ایک ثابت قدم پارٹنر’ ہے جس نے امریکہ میں ‘ریکارڈ رقم’ کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

تاہم صدر ٹرمپ نے یہ اعتراف کیا کہ بہت حد تک ممکن ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خاشقجی کے قتل کے بارے میں معلومات حاصل تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ایسا بہت حد تک ممکن ہے کہ اس المناک واقعے کا علم ولی عہد کو رہا ہو۔ شاید وہ جانتے ہوں اور شاید نہیں بھی۔ بہرحال ہمارا رشتہ مملکت سعودی عربیہ سے ہے۔’

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر صحافی کے قتل کے بعد سخت عالمی دباؤ ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے