عالمی خبریں

امریکی سینٹرز کا خاشقجی قتل تحقیقات کا مطالبہ

نومبر 21, 2018 < 1 min

امریکی سینٹرز کا خاشقجی قتل تحقیقات کا مطالبہ

Reading Time: < 1 minute

امریکی سینیٹرز صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے مطالبے کے ساتھ سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا تعین کروائیں کہ آیا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث تھے یا نہیں۔

 

امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں نے منگل کو صدر ٹرمپ کے نام تحریر کردہ خط میں اس قتل میں محمد بن سلمان کے ملوث ہونے کے بارے میں ایک اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے خاشقجی کے قتل کی عالمی مذمت کے باوجود ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے رشتوں کا دفاع کیا ہے۔

یاد رہے کہ صحافی جمال خاشقجی کو دو اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی عرب کے قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کی لاش تاحال نہیں ملی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے