کرتارپور کراسنگ، بھارتی وزیر خارجہ کی معذرت
Reading Time: < 1 minuteبھارتی وزیر خارجہ ششماسوراج نے مصروفیات کے سبب پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے ۔ انڈیا نے کرتارپور راہداری منصوبے کے افتتاح کے موقع پر دو بھارتی وزراء کی شمولیت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کو دعوت دی تھی ۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کئے گئے خط میں کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ہم منصب کی جانب سے کرتارپور راہداری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شمولیت کے لیے دی جانے والی دعوت کا خیر مقدم کرتی ہیں تاہم پہلے سے طے شدہ ذاتی اور سرکاری مصروفیات کے سبب تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گی تاہم دو بھارتی وزیر مملکت حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔
سشما سوراج کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان کرتارپور داری منصوبے کو جلد مکمل کرے گا تاکہ سکھ یاتریوں کو بابا گورو نانک دیو جی کی آخری آرام گاہ تک مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آنے جانے میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ۔