ہزاروں ایکڑ جنگلات جلنے کی وجہ سامنے آ گئی
Reading Time: < 1 minuteپیدا ہونے والے بچے کی جنس معلوم کرنے کے لے دو رنگی پٹاخہ پھاڑنے والے سرحدی گارڈ نے امریکی ریاست ایریزونا کے ۴۵ ہزار ایکڑ پر پھیلے جنگل کو بھسم کر دیا ہے ۔
ایریزونا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سرحد پر گشت کرنے والے ایک اہلکار ڈینس ڈکی نے اپنے پیدا ہونے والے بچے کی جنس معلوم کرنے کیلئے ایک رسم ادا کرنے کیلئے گلابی اور نیلے رنگ کا پٹاخہ پھاڑا، رسم کے مطابق اگر گلابی رنگ غالب ہوا تو لڑکی ہوگی اور نیلے رنگ کی صورت میں لڑکا پیدا ہونے کا امکان ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ اس نے پٹاخے کو زیادہ آگ پیدا کرنے والا بنانے کے لیے ڈینس نے آتش گیر مادہ ٹینرائٹ استعمال کیا اور اسے سوکھی گھاس کے درمیان رکھ کر شاٹ گن سے اڑانے سے اڑایا ۔ فائر کے فوری بعد آگ لگ گئی اور کچھ دیر میں یہ ہولناک آگ کی صورت میں پھیل گئی اور ایریزونا ہائی وے کے ساتھ 45 ہزار ایکڑ جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
خوفناک آگ کو بجھانے کے لیے 800 فائر فائٹرز بلوائے گئے اور سیکڑوں افراد کو گھر چھوڑنا پڑا ۔ اپریل 2017ء میں پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلات اور ویڈیو حال ہی میں جاری کی گئی ہے ۔ ڈینس نے اس پر معافی مانگی مگر اسے ایک لاکھ ڈالر جرمانہ کی سزا کے علاوہ پانچ سال تک عام لوگوں کو اس طرح کے کاموں کی دور رہنے کی تلقین پر بھی لگایا گیا ہے ۔