سعودی صحافی قتل تفتیش میں پیش رفت؟
Reading Time: < 1 minuteامریکی ٹی وی چینل سی این این نے سعودی صحافی کے قتل سے قبل کی آخری آڈیو لیک ہونے کا دعوی کیا ہے ۔ آڈیو کی آواز کہہ رہی ہے کہ میں سانس نہیں لے سکتا ۔ سی این این کے مطابق یہ جمال خاشقجی کی آواز ہے ۔ چینل کا دعوی ہے کہ خاشقجی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا ۔
دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مشتبہ افراد کو ترکی کے حوالے کرنے کی بات کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ’ہم اپنے شہریوں کو کسی کے حوالے نہیں کرتے۔‘
یاد ریے کہ ایک ہفتہ قبل ہی ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مشتبہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بدھ کو ترک عدالت نے گرفتاری ورانٹ جاری کیے تھے ۔
Array