بندر نے لڑائی میں 20 افراد مار دیے
Reading Time: < 1 minuteلیبیا میں ایک بندر کے حملے کی وجہ سے دو قبیلوں میں مسلح تصادم پیش آیا ہے جس میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جنوبی لیبیا کے شہر سبھا میں پیش آئے اس سانحے کی ابتداء اس وقت ہوئی جب قدافیہ نامی قبیلے کے ایک دکاندار کے پالتو بندر نے اولاد سلیمان قبیلے سے تعلق رکھنے والی طالبات پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے بعد قدافیہ قبائل کے افراد نے بندر کے مالک پر حملہ کر دیا، بعدازاں قبائل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ قبائل نے لڑائی میں مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔
Array