اہم خبریں متفرق خبریں

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں اصل مقابلہ کس کے درمیان؟

اپریل 28, 2021 < 1 min

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں اصل مقابلہ کس کے درمیان؟

Reading Time: < 1 minute

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 پر جمعرات کو ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہو رہی ہے.
تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے بعد اس نشست سے استعفے کی وجہ سے کراچی کے مغربی ضلع کے اس حلقے میں الیکشن ہو رہے ہیں.
مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل یہاں‌سے مضبوط امیدوار ہیں جن کامقابلہ تحریک انصاف کے نسبتاََ نئے کھلاڑی امجد آفریدی سے ہو رہا ہے.
گزشتہ عام انتخابات میں یہاں سے فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 725 ووٹوں سے شکست دی تھی.
اس حلقے میں تحریک لبیک کا خاصا اثر ہے اور بریلوی مکتبہ فکر کی اس جماعت کے امیدوار نے یہاں‌سے 25 ہزار کے لگ بھگ ووٹ لیے تھے.
ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک کے دو امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے حلقے سے اپنے امیدوار کو مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل کے لیے دستبردار کرایا ہے.
پیپلز پارٹی بھی یہاں‌سے امیدوار سامنے لائی ہے مگر ووٹ بینک بہت کم ہے.
پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال بھی یہاں‌سے امیدوار ہیں جن کی جماعت گزشتہ عام انتخابات میں کوئی بھی نشست جیتنے میں ناکام رہی تھی.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے