اہم خبریں متفرق خبریں

وزرا کی بہتر کارکردگی، مراد سعید پہلے نمبر پر آ گئے

فروری 10, 2022 < 1 min

وزرا کی بہتر کارکردگی، مراد سعید پہلے نمبر پر آ گئے

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے وزرا کو بہتر کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ دیے ہیں۔

ٹاپ ٹین وزرا میں مراد سعید کو سب سے پہلا نمبر دیا گیا ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں بہترین کارکردگی دکھانی والی وزارتوں کو تعریفی اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے ابتدائی دنوں میں ان کے پاس بڑے انقلابی آئیڈیاز تھے، لیکن پھر دیکھا کہ سسٹم اچانک دھچکا برداشت نہیں کر سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی بھی سسٹم جس میں سزا یا جزا نہ ہو وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔
’سزا اور جزا کے عمل سے کارکردگی بہتر ہو گی۔‘

اپنی حکومت میں بہترین کارکردگی دکھانے والی 10 وزارتوں کا اعلان کرتے ہوئے وزرا میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کے بعد وزیراعظم نے مراد سعید کی تعریف کی.

وزیراعظم نے اچھی کارکردگی کا سرٹیفیکیٹ حاصل نہ کر پانے والوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بچپن میں پڑھائی میں پیچھے تھے مگر جب سے سکول میں سب کے سامنے مارکس پڑھ کر سنائے جانے کی روایت شروع ہوئی تو ان کی کارکردگی بھی بہتر ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلی دفعہ تمام وزیروں کو تقریب میں بلایا جائے گا اور وہاں بتایا جائے گا کہ اچھی کارکردگی والی وزارتیں کون سی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سزا وجزا کا نظام متعارف کروانے سے بقیہ مدت میں حکومت کی کارکردگی بہتر ہو گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے