عامر لیاقت کا 18 سالہ لڑکی سے شادی پر تبصرے وصولنے سے انکار
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے 18 سال کی لڑکی سے شادی کی اطلاع دی ہے تاہم ٹوئٹر پر اس خبر پر اپنے فالوورز اور عام صارفین کے لیے تبصروں یا کمنٹس کا آپشن بند رکھا ہے۔
جمعرات کو عامر لیاقت نے تیسری ’شادی پر مبارکباد دینے‘ پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
ٹوئٹر پر عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ وزیراعظم نے فون کر کے شادی کی مبارکباد دی ہے۔
عامر لیاقت نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کو بھی مینشن کیا تاہم عام صارفین کے لیے ریپلائز کا آپشن بند رکھا۔
قبل ازیں انسٹا گرام پر عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والی سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی ہے۔
شادی سے متعلق اطلاع میں انہوں نے اپنی اہلیہ کا پس منظر بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نجیب الطرفین سیدہ ہیں۔
انہوں نے اپنے خیرخواہوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
عامر لیاقت نے تیسری شادی کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبی انور نے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
اپنے مختصر پیغام میں طوبیٰ کا کہنا تھا کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد کسی بہتری کی امید باقی نہیں بچی ہے۔
عامر لیاقت کی شادی پر ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
صحافی و کالم نگار عفت حسن رضوی نے مختصر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پیش خدمت ہیں عجیب الطرفین۔