راولپنڈی میں غبارہ فروش بچیوں کے ریپ کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار
راولپنڈی میں پولیس نے صدر کے علاقے میں غبارے بیچنے والی دو کم سن لڑکیوں کے ریپ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ملزم نے بچیوں کے ریپ کے لیے کٹونمنٹ ہسپتال کے واش روم کو استعمال کیا۔
تھانہ کینٹ کو مدعی نے بتایا کہ اس کی بیٹی اور بھتیجی جن کی عمریں بالترتیب ۹ اور ۱۱ سال ہیں کو ایک شخص نے ریپ کیا ہے۔
مدعی نے بتایا کہ بچیاں صدر بازار میں مختلف جگہوں پر غبارے فروخت کرتی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم غلام مرتضیٰ کو ہسپتال کے سٹاف کی مدد سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
کنٹونمنٹ ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پولیس سے مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔

