اہم خبریں

پاکستان کے کس علاقے میں پیر کو عید منائی گئی؟

مئی 2, 2022 < 1 min

پاکستان کے کس علاقے میں پیر کو عید منائی گئی؟

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، چارسدہ، صوابی، کرک، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان کی بعض مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی، اس موقع پر ملک کی سالمیت اور بقاء کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور خطبات میں مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعہ کی مذمت بھی کی گئی۔

پشاور میں عید الفطر کا مرکزی اجتماع چار سدہ روڈ پر واقع مرکزی عید گاہ میں ہوا جبکہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔

جنوبی وزیرستان کے تمام علاقوں میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی جبکہ نوشہرہ، اور مردان کی بعض مساجد میں عید کی نماز ادا کی گئی تاہم ہزارہ ڈویژن میں عید الفطر بروز منگل وفاقی حکومت کے ساتھ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں بھی چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ژوب، موسیٰ خیل، دکی، کوہلو، بارکھان میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ عید مناتے ہوئے کراچی کی بوہری برادری نے بھی عید کی نماز اپنے جماعت خانے میں ادا کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے