اہم خبریں متفرق خبریں

بلوچستان میں جعلی مقابلے،مزید چار لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد

اکتوبر 18, 2022 < 1 min

بلوچستان میں جعلی مقابلے،مزید چار لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں لاپتہ شہریوں کو جعلی مقابلوں میں موت کے گھاٹ اتارنے کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچ لاپتہ افراد کی آواز( وی بی ایم پی) کے مطابق خاران میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد کی شناخت فرید،سلال اور وسیم تابش کے نام سے ہوئی ہے۔

تنظیم کے مطابق فرید ولد عبدالرزاق با دینی سکنہ نوشکی کو رواں سال۲۸ستمبر،سلال ولدعبدالباقی سکنہ بوشکی رواں سال چھ اکتوبر جبکہ وسیم تابش بلوچ ۹جون ۲۰۲۱ کو خضدار سے جبری گمشدگی کا شکار ہوئے تھے۔

تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ جو ریاست کا مجرم ہے اسے عدالت کے ذریعے سزا دی جائے کوئی اعتراض نہیں،لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنا ماورائے آئین اقدام ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس انسانیت سوز عمل کو بند کیا جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے