اہم خبریں

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کی تاریخ پھر تبدیل

نومبر 7, 2022 < 1 min

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کی تاریخ پھر تبدیل

Reading Time: < 1 minute

تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کا شیڈول پھر تبدیل کر کے اب جمعرات کو شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے بذریعہ ٹویٹ کہا ہے کہ قیادت کی جانب سے حتمی طور پر جمعرات دس نومبر سے حقیقی آذادی مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں فواد چوہدری نے بدھ کو لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان گیا تھا۔

دوسری جانب مری روڈ کے علاوہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

مری روڈ کی بندش سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پولیس تحفظ میں شاہراہیں بند کرنے پر پنجاب اور کے پی حکومت پر تنقید کی۔پولیس کو مٹھی بھر احتجاج کرنے والوں کی حفاظت پر لگایا ہے،پولیس کے تحفظ میں شاہراہیں بند کرنا قابل مذمت ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے